Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریب بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ،طلال چوہدری

   فیصل آباد... مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ابتدائی 2ماہ میں ہی عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ غریب لوگ بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے۔ نااہل اوراناڑی حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ۔ آج کشکول اٹھاکر دنیا بھرمیں بھیک مانگنے جارہے ہیں ۔ حکومت احتسا ب کے نام پر انتقامی سیاست کررہی ہے ۔تبدیلی کے نعرے پر قوم پر مسلط ہونے والی پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ۔ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ نوازشریف ہی پاکستان کی بقا خوشحالی اور سلامتی کے ضامن لیڈر ہیں ۔

شیئر: