Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی : ہند ملائیشیامیچ فکس نظر آتا ہے، شہناز شیخ

لاہور:سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ہند اور ملائیشیا کا میچ فکس ہونے کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ہند اور ملائیشیا کامیچ دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا۔ میری اس بات کی تائید میچ کے دوران کمنٹیٹر بھی کر رہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم پوری قوت سے نہیں کھیل رہی۔ میچ کے دوران ملائیشیا نے 40 فیصد جبکہ ہند نے 60 فیصد گیند کنٹرول کے باوجود کسی ٹیم نے ایک دوسرے پر گول نہیں کیا خاص طور پر ہندوستانی ٹیم اس پوزیشن میں تھی کہ کئی گول کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا جس کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔سابق اولمپیئن نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم 22 مرتبہ ملائیشیا کے گول ایریا میں داخل ہوئی لیکن گول اسکور نہ کرسکی جبکہ ملائیشیا 7 مرتبہ انڈین اٹیک سرکل میں داخل ہوسکا۔ کھیل کے اس قدر فرق کے باوجود اور اعداد وشمار کا موازنہ کرنے سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا او ر اسے برابری پرختم کرکے دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہند اور ملائیشیا کی ہاکی ٹیموں پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں جان بوجھ کر ایسا کھیلتی ہیں، میری رائے میں یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔ سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس مسقط میں جاری پانچویں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ہند اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ رابن راونڈ کی بنیاد پرکھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: