Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک حکومت نے کسانوں کے قرضے معاف کردیئے،وزیر اعلی

    حیدرآباد-  - - -کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ کسانوں کے زرعی قرضوں کو معاف کرکے یکم نومبر سے ریاست کے44 لاکھ خاندانوں کو قرضہ سے آزاد سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت طلباء کے تعلیمی قرضہ کو بھی معاف کرنے پر متعلق سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سدارامیا کی سابق حکومت نے کسانوں کا 50ہزار تک زرعی قرضہ معاف کیا تھا ۔اس کا بقایا 3300کروڑ روپئے مخلوط حکومت نے ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ2018-19ء سال کے دوران کوآپریٹیو اداروں سے حاصل قرضوں میں سے 10,300کروڑ روپئے معاف کئے گئے ۔ اس میں پہلی قسط کی رقم ستمبر میںجاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومیائے بینکوں کے قرضوں کو معاف کرنے کی اپیل کے دوران متعلقہ بینکوں نے تعاون نہیں کیا۔ قرضہ معافی اسکیم سے ریاستی حکومت پر43ہزار کروڑ روپئے کا بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ سے حکومت کو فنڈ کی کمی کا سامنا ہے اور نہ ہی قرضہ معافی اسکیم سے دیگر منصوبے متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک میں 20 تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا،صدرجمہوریہ ہند

شیئر: