Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینکر شاہد مسعود کی گرفتاری کیلئے چھاپے

اسلام آباد... اسلام آباد کی عدالت سے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد شاہد مسعود کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا، ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔عدالتی فیصلے سے قبل شاہد مسعود عدالت سے چلے گئے۔ فیصلہ آنے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔اینکر شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، ان پر 3 کروڑ 30 روپے کی خوردبردکا الزام ہے۔

شیئر: