Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می مکس 3 اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں می مکس 3 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 93.4 فیصد ہے اور اس کے ڈسپلے میں نوچ بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے اور یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔اسمارٹ فون کو 6 جی بی ، 8 جی بی اور 10 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل کے دو وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو لینسز دیے گئے ہیں۔فرنٹ پر سیلفی لائٹ سپورٹ کے ساتھ 24 میگاپکسل اور 2 میگاپکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ بیزل لیس ڈسپلے ہونے کے باعث فرنٹ کیمرے کو پوپ اپ میگنیٹک سلائیڈر میں رکھا گیا ہے۔ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3850 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی کیلئے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔فون کے ابتدائی قیمت 3299 یان ہے اور اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: