Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

جکارتہ.... انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن لوئن ایئر کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کا شکار پرواز جے ٹی 610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7 بج کر 20 منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع گیا۔ترجمان کے مطابق ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ 3 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر تھا۔کشتی میں موجود چند مسافروں نے جزیرہ سماٹرا کی جانب جاتے ہوئے طیارے کو سمندر میں گرتے دیکھا ہے۔طیارے کے ملبے کی تلاش کے لئے انڈونیشیا کے ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی شروع کردی ۔
 

شیئر: