Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں گورنر راج لگے گا؟

  اسلام آباد ...وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سندھ میں گورنر راج کی افواہوں کی تردید کی ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو تباہ کیا بلکہ ملکی اداروں کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔ گزشتہ حکومتوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن عوامی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔ ایک سوال پر انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں لیکن سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کی طرز حکمرانی سے بری طرح مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو اقدامات اپنے پہلے 100 دن میں کئے، گزشتہ حکومتوں نے 6 ماہ میں بھی ایسا کام کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے قانون کا غلط استعمال کیا لیکن اب ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہے۔

شیئر: