Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد

اسلام آباد.... قومی اسمبلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کر لی ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ی عوام ہندوستانی تسلط کے خلاف اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ 27اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں نے ہند کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا ہے۔ پاکستان اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوںکی حمایت کرتے ہیں۔ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دلا ئے اور ہندوستانی ظلم و جبر کو نوٹس لے۔ قراداد میں کہا گیا کہ ایوان ہندوستانی مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔کشمیر میں 90 ہزار افراد کو شہید کیا جا چکا ۔ایک لاکھ 40 ہزار افراد قید ہیں۔ 13 ہزار سے زائد کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔قرارداد میں کہا گیا کہ گزشتہ ستر سال سے کشمیری عوام آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی قرادادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔

شیئر: