Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہاں "مرزا ملک "کی آمد

نئی دہلی: ٹینس اورکرکٹ کی شاندارجوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔پاکستانی قومی ٹیم کے کرکٹرشعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آج صبح بیٹے کی پیدائس ہوئی ہے، جس کا اعلان خود شعیب ملک نے ٹوئٹر پرکیا۔ کرکٹر نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ان کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دعاوں اور نیک تمناوں کیلئے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔اس سے قبل دونوں نے ہی بچے کے نام کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے گھرجب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ "مرزا ملک " ہوگا۔ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک نے ننھے مہمان کی جلد آمد سے متعلق مداحوں کودلچسپ اندازمیں بتایا تھا جہاں انہوں نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی تھی جس کے3 حصے تھے۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا تھا جبکہ درمیان والا حصہ "مرزا ملک "کیلئے دکھایا گیا تھا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا تھا۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اورہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010ءکو ہوئی تھی اور8 سال بعد انہیں یہ والدین بننے کی خوشی نصیب ہوئی ہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: