Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندووادی نہیں، ہر طبقہ کا لیڈر ہوں، راہو گاندھی

بھوپال - - - کانگریس صدر راہو گاندھی آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کےسلسلے میں ریاست مدھیہ پردیش کے 2 روزہ  دورے پر ہیں جہاں ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔اس وڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ’’ دیکھئے میں ہندووادی لیڈر نہیں ہوں، میں قوم پرست، سب لوگوں کا لیڈر ہوں، ہر مذہب کا، ہر ذات کا، ہر زبان، ہر ریاست کا، ہر کلاس کا سب کا لیڈر ہوں۔‘‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تمام مذہبی مقامات پر جاتا ہوں اور میں اجودھیا بھی جاؤں گا۔واضح ہو کہ کانگریس صدر راہول گاندھی راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیس ریاستوں کے دورےپرہیں اور انہیں تینوں ہی ریاستوں میں رونما ہونیوالے حالات ، عوامی مسائل اور گھوٹالوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔گزشتہ روزبے خیالی میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے بیٹے کی جگہ’’ ماما جی‘‘ کے بیٹےکا نام پناما پیپرز کے سلسلے میں پیش کردیا تھا ۔اندور میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اپنے دیئے گئے بیان پر صفائی پیش کی۔خیال رہے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان( ماما جی) کے نام سے مشہور ہیں۔ راہول  گاندھی کے اس بیان کے بعد وزیر اعلی چوہان نے ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کی بات کہی ۔
مزید پڑھیں:- -  - -طالب علم کے قتل کیخلاف اعظم خان کی قیادت میں شمع بردار جلوس
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: