Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتا، برطانوی باکسرعامر خان

لاہو: پاکستان نژاد برطانوی چیمپیئن باکسر عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے اس لئے باہر مقابلہ کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 10 سال سے پاکستان آر ہا ہوں اور یہاں آکر تازہ دم ہو جاتا ہوں۔عامر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات کر کے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے بارے میں بات کروں گا۔ ایک سوال پر عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے، باہر کے مقابلے جیتنے میں ہی زیادہ لطف آتا ہے۔ممکنہ طور پر وہ اپنے خاندانی تنازعات کی جانب لطیف اشارہ کررہے تھے جن کے دوران ہر مرتبہ عامر خان کو تصفیہ کرنا پڑاہے۔ عامر خان اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان باکسرز کو ٹپس اور رہنمائی دیں گے۔ برطانوی باکسر پاکستان میں باکسنگ لیگ کے انعقاد کا اعلان کر چکے ہیں تاہم اس حوالے سے معاملات کا طے ہونا باقی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: