Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودساختہ سائنسدان تجربے میں بال بال بچ گیا

لندن ....برطانیہ کے خودساختہ سائنس دان کرٹس بوٹے نے پودوں سے پیدا ہونے والے آکسیجن پر تجربے کیلئے 3 دن تک ایک بند کمرے میں قید رہنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کام کے لئے خود کو ایک پلاسٹک کے کمرے میں 2 سو پودوں کے ساتھ بند کیا جس میں ہوا کے اندر آنے یا باہر جانے کا کوئی امکان نہیں تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ کام کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں اپنے بھائی کے بیک یارڈ میں انجام دیا۔اپنے منصوبے کے حوالے سے اپنے یوٹیوب اکاونٹ پر مداحوں کو پہلے سے اطلاع دی۔کرٹس بوٹے نے خود سے اپنے لئے کمرہ بھی تیار کیا جس کی انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔انہیں امید تھی کہ پودوں سے پیدا ہونے والی آکسیجن انہیں 3 دن تک اس کمرے میں زندہ رکھ سکیں تاہم انہیں اپنا یہ منصوبہ 15 گھنٹوں میں ہی منسوخ کرنا پڑا۔خود کو پودوں کے ساتھ قید کرنے والے کرٹس بوٹے نے کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار انتہائی حد تک زیادہ ہونے پر اس کمرے سے باہر آگئے۔

شیئر: