Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامرنے اپنی کامیابی کا رازبتادیا

بالی وڈ ہیرو عامر خان نے اپنی اداکاری اور کامیاب فلموں کے راز سے پردہ اٹھایاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں سے معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم ہٹ ہوجانے کے بعد منافع سے حصہ لیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عامر ہر فلم کو ہٹ بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نیا تجربہ کرتے ہوئے کبھی ڈرتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور پروڈیوسر یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کا خیال رکھوں کہ فلم پر جتنا پیسہ لگایا گیا ہے وہ سب واپس آئے ۔اس کے علاوہ فلم کی ٹیم کے ہرممبرکو پیسے ملیں لہٰذا جب میری فلم ہٹ ہوجاتی ہے تومیں منافعے میں سے اپنا حصہ وصول کرتا ہوں، یہ چیز مجھے ذمہ دار بناتی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے۔
 

شیئر: