Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ کیمروں والا آنر کمپنی کا نیا اسمارٹ فون‎

ہواوے کے سب برانڈ آنر کے جانب سے چھ کیمروں والا میجک 2 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے ،گلاس پروٹیکشن ، ہائی سلیکون کرن 970 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی سب سے اہم خاصیت اس کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کی پشت پر 16 میگا پکسل کا مین کیمرہ ، 24 میگاپکسل کا بلیک اینڈوائٹ مونوکروم سینسر اور 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی شوٹر اور 2 میگاپکسل کے دو ڈیپتھ سینسر دیے گئے ہیں۔ آئی آر فیس اسکینر اور انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے ۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق فون 15 منٹ میں 50 فیصد اور آدھے گھنٹے میں 85 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 6/128 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 3799 یان ، 8/128 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 4299 یان اور 8/256 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 4799 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کیلئے پیش کردیا گیا ہے اور اس کی شپنگ 6 نومبر سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: