Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سربراہ شمالی کوریاسیئول کادورہ کریں گے

سیول۔۔جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جلد جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔ صدر جنوبی کوریا  مون جے ان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان دوسرا سربراہی اجلاس بھی جلد ہوگا اور چینی صدر شی جنگ پنگ بھی جلدشمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔مون جے ان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں کم جونگ ان کے روس کے دورے اور جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

شیئر: