Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن مذاکرات کیلئے یمنی حکومت پُرجوش

عدن۔۔۔۔حکومت یمن نے اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے ایک ماہ کے اندر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اپیلوں پر لبیک کہہ دیا ۔حکومت یمن نے اعلامہ جاری کرکے یمن میں قیام امن کی جملہ مساعی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اعتماد کی بحالی سے تعلق رکھنے والی جملہ تدابیر پر گفت و شنید کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام قیدیوں ، زیر حراست افراد ، مغوی شخصیات اور زبردستی تہ خانوں میں رکھے گئے لوگوں کی رہائی ناگزیر ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - -  -طائف میں سیکیورٹی آپریشن ، غیر قانونی تارکین گرفتار

شیئر: