Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمیع الحق کی شہادت،ساز ش کا شاخسانہ؟

  اسلام آباد...جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں مولانا کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ 8سال دارالعلوم حقانیہ میں پڑھا ہوں۔وہاں سے د یرینہ تعلق ہے۔ اس رشتے کو کبھی بھلا نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اختلاف کے باوجود ان کے ساتھ ایک محبت کا رشتہ قائم تھا اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی یہ تعلق قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے اور یہ کھلی دہشتگردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ خوف میں زندگی گزار رہے ہیں ۔دریں اثناءامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا سمیع الحق کی شہادت نے سیکیورٹی صورتحال کی قلعی کھول دی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بلا شبہ مدبر سیاستدان اور عالم دین تھے، ان کی دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حکومت مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی سازش کا شاخسانہ لگ رہی ہے۔

شیئر: