Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور سلمان خان ،سنجے لیلا کی فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ

بالی وڈاداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان پہلی بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔شاہ رخ اور سلمان خان کے مداح چاہتے ہیں کہ بالی وڈ کے بڑے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دونوں سپر اسٹارز ایک ساتھ نظر آئیں اوراب مداحوں کا یہ خواب پورا بھی ہونے والا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ خان اورسلمان خان کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی اپنے اگلے پراجیکٹ میں کنگ خان اورسلمان خان کوکاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ فلم میں دونوں کا کردارمرکزی ہوگا۔ فلم کی کہانی 1991 میں ریلیز ہونے والی دلیپ کماراورراج کمار کی مقبول فلم ’’سوداگر‘‘ سے ملتی جلتی ہے اور اس میںکسی حد تک شاہ رخ اور سلمان کی زندگی کا عکس بھی موجود ہے جس میں دونوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں اوریہ دشمنی ایک بارپھردوستی میں بدل جاتی ہے ۔ پراجیکٹ کا نام اوردیگرکاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: