Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سوئمنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور: قومی سوئمنگ چیمپیئن شپ میں دوسرے روزپاکستان آرمی نے خواتین مقابلوں میں مزید میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن جبکہ مردوں میں پاکستان واپڈا کو برتری حاصل ہے۔ دوسرے روز پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن مہمان خصوصی تھے۔ نشتر پارک انٹرنیشنل سوئمنگ پول میں جاری قومی چیمپیئن شپ میں خواتین مقابلوں میں آرمی نے مجموعی طور پر گولڈ کے8، سلور کے5 اور کانسی کے2میڈل جیت کر 263 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ واپڈا نے اب تک گولڈ کے4، چاندی کے 4 اور کانسی کے بھی 4 میڈل جیت کر 142پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ مردوں کے مقابلوں میں واپڈا کے سوئمرز نے مجموعی طور پر دو دنوں میں گولڈ کے 9، چاندی کے 4 اور کانسی کے3 میڈلز جیت کر 286پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔ آرمی نے گولڈ کے 4، چاندی کے9اور کانسی کے 6میڈلز جیت کر 232پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیے پڑھنے کیلئےاردو نیوز "واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: