Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 30 بے نامی اکاونٹس،10ارب روپے کی ٹرانزیکشن

پشاور... ایف آئی اے نے مزید 30 بے نامی اکاونٹس کا پتہ چلا لیا جن کے ذریعے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن کی گئی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا طارق پرویز کے مطابق 12 سے 15 ہزار روپے ماہوار پر کام کرنے والے 8 گھریلو ملازمین کے نام پر بے نامی اکاونٹس ہیں۔ بے نامی اکاونٹس سے 10 اربروپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے۔ یہ اکاونٹس منی لانڈرنگ میں استعمال ہورہے تھے ۔ ان اکاونٹس کے ذریعے صوبے کے بیشتر اضلاع میں ٹرانزکشن کی گئی۔طارق پرویز کے مطابق بونیر، سوات ، کالام اور بشام کے بینکوں میں بھی بے نامی اکاونٹس ہیں۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ملوث افراد کے شناختی کارڈ اسٹیٹ بینک کو ارسال کر دئیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بے نامی دار اکاونٹس رکھنے والے افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

شیئر: