Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اطلاعات العواد سے پاکستانی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

ریاض۔۔۔ سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے اتوار کو ریاض میں پاکستانی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے برادر عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ العواد نے کہا کہ سعودی قیادت مشترکہ مفادات کے فروغ ،دونو ںملکوںکی  مضبوط دوستی اور تاریخی تعلقات کے استحکام کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔ العواد نے توجہ دلائی کہ پاکستانی میڈیا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستانی صحافیوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو مملکت مخالف پروپیگنڈے کی نزاکت کا بھرپور احساس ہے۔ پاکستانی میڈیا کو پتہ ہے کہ یہ سب کچھ سعودی عرب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ ان دنوں پاکستانی ارکان پارلیمنٹ منتخب صحافی ، قلمکار  او رپاکستانی سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پرواز جنوں نامی پاکستانی فلم بھی یہاں دیکھی۔ یہ سعودی سینما گھر میں پیش کی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ 

شیئر: