Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور چین مقامی کرنسی میں تجا رت کرینگے

اسلام آباد... پاکستان اور چین نے ڈالر کے بجائے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت کے معاہدے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے ۔ بینکوں اورمالیاتی اداروں میں لین دین کا آسان اور مربوط نظام بنانے اور بینکوں کی مزید برانچیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ چین انڈسٹریل سیکٹر کی بحالی کیلئے اپنی مہارت پاکستان کو دے گا۔ ا سمال انڈسٹریز یونٹس لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا ۔ غربت کے خاتمے کے لئے چین پاکستان میں ڈیمانسٹرشن پراجیکٹس بھی فوری شروع کرےگا۔ چینی کرنسی میں تجارتی حجم 10 ارب سے بڑھا کر 20 ارب یوآن کردیا گیا۔ پاکستانی کرنسی میں تجارتی حجم 165 ارب سے بڑھا کر 351 ارب روپے کردیا گیا ۔ چین پاکستان کو زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔ 

شیئر: