Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھا:جھونپڑ پٹی میں آگ لگنے سے 3افراد ہلاک، ایک زخمی

بیکانیر۔۔۔۔ راجستھان میں بیکانیر ضلع کے کولایت تھانہ علاقے میں ایک جھونپڑ پٹی میں آگ لگنے سے2لڑکیوں اور خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص بری طرح جھلس گیا۔کولایت کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دلپت سنگھ بھاٹی نے بتایا کہ کولایت تحصیل کے جھنجھو میں ایک کھیت میں بنی جھونپڑی میں چولہے سے نکلنے والی چنگاری سے آگ لگ گئی جس سے جھونپڑی میں سوئی ہوئی رکما دیوی، بھاگوتی اور ریکھابری طرح جھلس گئیں۔ رکما کے شوہر سہی رام چیخ و پکار سن کر وہاں پہنچے اور آ گ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بری طرح جھلس ہوگئے۔اس واقعہ میں رکما اور اس کی دونوں پوتیوں کی موت ہوگئی جبکہ سہی رام کو پی بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سوائی سنگھ گودھارا جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔
مزید پڑھیں: - - - -دنیا کی کوئی بھی طاقت مندرکی تعمیر سے نہیں روک سکتی،کیشو پرساد

شیئر: