Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کے پاس اپنا کوئی منصوبہ نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن )کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک کوئی اکنامک پلان نہ ہو تو بھیک ہی ملتی ہے۔حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی اور منصوبہ نہیں۔ حکومت کے 100 روز پورے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم سودی عرب کے بعد اب چین بھی جاچکے لیکن ہر جگہ انہوں نے اپنا کوئی منصوبہ بتانے کے بجائے ن لیگ کے گزشتہ کاموں کی ہی تعریف کی۔ اب تک قومی نشریاتی ادارے نے بھی تصدیق کر دی کہ وزیراعظم نے چین میں بھیک مانگی جو ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سو دن پورے ہونے کے انتظار میں ہیں۔(ن )لیگ نے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا اس لئے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن )لیگ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیادپر طلب کر کے حقائق سامنے لانے چاہئیں، سب کو علم ہے کہ حالیہ عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
 

شیئر: