Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی اینڈ بی کی عالیشان اور خوبصورت قیام گاہیں

    لندن-  --  - مال کے بدلے مال کی بنیاد پر کاروبار کے حوالے سے مشہور تجارتی ادارے نے اپنے عملے کی سہولت اور گاہکوں کی ضرورت کے پیش نظر جگہ جگہ انتہائی خوبصورت اور عالیشان قیام گاہیں تیار کر لی ہیں ۔ جن میں ٹھہرنے کا ایک رات کا کرایہ 200پونڈ ہے مگر اس میں مفت بھی قیام کیا جا سکتا ہے ۔ کمپنی والوں کا کہنا ہے کہ اس کرائے سے قطع نظر اس میں مفت ٹھہرنے کی گنجائش نکل سکتی ہے یعنی آپ کرایہ ادا نہیں کر سکتے تو آپ کو کچھ گانے گانے پڑیں گے تاکہ اس میں مقیم دوسرے افراد زیادہ بوریت محسوس نہ کریں ۔ کمپنی نے اس منصوبے پر آئندہ مہینے سے عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ یہاں آئیں اور ٹھہریں اگر وہ گانا نہیں گا سکتے اور کسی فنکاری کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو کچھ تصویریں یہاں لاکر لگا دیں یایہاں مقیم لوگوں کو پیزا یا کوئی اور چیز بنانے کا ہنر سکھا دیں ۔ واضح ہو کہ یہ کمپنی 60ممالک میں کام کرتی ہے ۔ نیا سلسلہ 19نومبر سے شروع ہو گا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -جاپان میں برف سے بنے ہوٹل کے دنیا بھر میں چرچے

شیئر: