Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ

لاہور:  نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز سے تفتیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کو نیب نے تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا تاہم سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثوں، رمضان شوگر مل کا قومی خزانے سے نالہ بنوانے اور صاف پانی کمپنی میں غیر ضروری مداخلت پر سوالات کیے، جس پر نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز 2 گھنٹے سے زائد نیب کی ٹیم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے حمزہ کو مزید ایک سوالنامہ تھما دیا جس کا جواب ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
 

شیئر: