Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیڈی میں پاکستانی اداکار وں کا کوئی ثانی نہیں،حسن مراد

سینئر اداکار حسن مراد نے کہاہے کہ کامیڈی میں پاکستانی اداکار وں کا کوئی ثانی نہیں۔پاکستانی فنکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے ہندوستان میں مداحوںکا ایک بڑا حلقہ بنا رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کامیڈی اور خصوصاً جگت بازی میں پوری دنیا میں پاکستانی فنکاروں کاکوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔آج سب سے زیادہ کامیڈی لاہور کے اسٹیج ڈراموں میں ہورہی ہے ۔مجھے اس وقت بے پناہ خوشی ہوتی ہے جب ہماری پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آتی ہیں۔ میں اس وقت سمجھتاہوں کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں کسی کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں۔خاص طور پر مزاحیہ اداکاری میں پاکستانی فنکاروںنے ہندوستان جاکر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا جس میں خاص طور پر نسیم وکی ، شکیل صدیقی ، رئو ف لالہ اور ظفری خان سمیت دیگرا داکارشامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ فلم انڈسٹری میں ہم ہندسے پیچھے ہیں لیکن ہم بھرپور محنت کرکے ٹی وی ڈرامے اور اسٹیج کی طرح اس میدان میں بھی اسے پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
 

شیئر: