Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں نئے انتخابات 5جنوری کو ہونگے

  کولمبو...سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے حکم پر دستخط کر د ئیے۔ نئے انتخابات اگلے سال5 جنوری کو ہونگے۔ واضح رہے کہ سیاسی بحران بڑھنے پر سری لنکن صدر نے گزشتہ شب پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ برطرف وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے کی سیاسی جماعت یونائٹڈ نیشنل پار ٹی نے پارلیمنٹ کی تحلیل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔رانیل وکرمے سنگھے نے چین پر اراکین پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے ۔چین نے الزام کی تردید کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی بعد سری لنکا کے سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: