Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر سے 4ہزار سال پرانی حنوط شدہ بلیاں برآمد

قاہرہ- - -  - - مصر کے قدیم شہر سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا گیا ہے۔ ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ یہ حنوط شدہ باقیات قاہرہ کے جنوب میں 4 ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں جبکہ ایک مقبرے میں بلی کا کانسی سے بنا مجسمہ ملاہے۔ مصری آثار قدیمہ سے منسلک مصطفیٰ وزیری کہتے ہیں کہ بھونرے کی حنوط شدہ لاش ملنا غیر معمولی ہے۔ انسانوں کی لاشوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا جبکہ جانوروں کی لاشوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا۔کنگ اسرکاف کمپلیکس سے جو سات حنوط شدہ باقیات ملی ہیں ان میں سے تین بلیوں کی ہیں۔ماہرین سقارا میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہاں ایک مقبرے کا بند دروازہ دیکھا گیا ہے جسے آئندہ ہفتوں میں کھولے جانے کا منصوبہ ہے۔نیا مقبرہ ایک ناہموار چوٹی کے اندر ہے اور ابھی اس کی تھوڑی سی کھدائی ہوئی ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس کی مدد سے مزید بہت سی دریافتیں ہو سکتی ہیں۔ ابھی کام جاری ہے اور کھدائی کے بعد حکام بریفنگ دیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - مریخ پر خلائی مخلوق موجودہے، ناسا

شیئر: