Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فوج نے الحدیدہ کے اہم علاقے آزاد کرالئے، بغاوت اور نقصان سے حوثی دلبرداشتہ

    الحدیدہ- - -  - سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے تعاون سے یمن کی سرکاری افواج نے الحدیدہ کے اہم علاقے حوثیوں سے آزاد کر الئے۔ عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔الحدیدہ کے شمال مشرقی علاقوں میںحوثیوں کے لئے بھیجی جانیوالی کمک کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ الحدیدہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان گھمسان کے معرکے جاری ہیں۔ سرکاری افواج نے الحدیدہ میں مزید ٹھکانے آزاد کرائے۔ سرکاری افواج الربصہ محلے میں داخل ہو گئیں۔ انہوں نے النجاح اسکول سمیت متعدد عمارتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ یمنی افواج کے کمانڈر کرنل احمد الجحیلی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان ہوا۔ یمنی افواج نے فیس بک کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ الحدیدہ کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں حوثیوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں او رحوثی انہیں چھوڑ کر راہ فرار اختیارکر رہے ہیں۔ دسیوں حوثی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ یمنی فوجی مختلف جہتوں سے الحدیدہ میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ یمنی فوج کے کرنل احمد علی الجحیلی نے بتایا ہے کہ یمن کی سرکاری افواج الحدیدہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع صنعاء اسٹریٹ پر پہنچ چکی ہے۔ فوج نے شہر کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی خاصی پیشرف حاصل کرلی ہے۔ فوج التسعین اسٹریٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کرنل الجحیلی نے توجہ دلائی کہ یمنی فوج نے 7یولیومحلے کے قریب عمارتوں پر چھاپے مارے جہاں حوثی نشانے باز مورچے سنبھالے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نقطۃ الشام انتہائی اہم ہے۔ یہ بھی اب یمنی افواج کی پہنچ میں آرہا ہے۔ فوج نے ہرطرف سے اس کی ناکہ بندی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - ’’الحدیدہ کی آزادی‘‘عالمی ٹرینڈ بن گیا

شیئر: