Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیاآتشزدگی،42مرنےوالے ہوگئے، 100لاپتہ

واشنگٹن...امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے سیکڑوںگھروں کو جلا کا خاکستر کر دیا ہلاکتو ں کی تعداد 42تک پہنچ گئی جبکہ 100سے افراد لاپتہ ہوگئے ہزاروں گھر چھوڑکر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ۔کیلیفورنیا میں 3مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تیز ہواوں کے باعث فائر فائٹنگ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے مزید 13 افراد کی لاشیں ملیں ۔حکام کے مطابق کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 17 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے،جس کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے۔کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق آگ نے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 6 ہزار 400 سے زائد رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

شیئر: