Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہروکی وجہ سے ہی’’ اک چائے والا ‘‘وزیراعظم بن سکا، ششی تھرور

نئی دہلی۔۔۔کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ایک بارپھر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سیاسی تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔ جواہرلال نہرو کے بارے میں لکھی گئی کتاب کی تقریب رونما ئی کے موقع پر تھرور نے لگاتار سوالات کھڑے کرنیوالی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی وجہ سے ہی آج ایک چائے والا وزیر اعظم بن سکاکیونکہ نہروجی نے ملک کے اداروں اور محکموں کو اس نہج پر قائم کیا کہ عام ہندوستانی وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ سکتا ہے۔تھرور نے مزید کہا کہ ہماری جمہوریت کا نظام ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے جسے نہرونے یقینی بنایا۔ کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔انہوں نے جواہر لال نہرو کے کارناموں اور ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو یادکیا اور خراج عقیدت پیش کی۔
 
مزید پڑھیں:- - - -میرے جیتے جی آر ایس ایس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اوما بھارتی

شیئر: