Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا ہوگئیں رنویر کی

بالی وڈ میں مہینوں سے جس شادی کی تیاریوں کی دھوم تھی وہ آج انجام پاگئی۔دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ کی دلہنیا بن کر پیا دیس سدھارگئیں۔ اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں جھیل کنارے قائم ولا میں دونوں کی شادی کی رسومات ادا کیں۔تقریب میں قریبی عزیز اور دوست احباب شریک ہوئے جبکہ بالی وڈ سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت دیگر مدعو ئین نے شرکت کی ۔ شادی پر موبائل فون سے تصویروں پر پابندی کے باعث دیپیکااور رنویر کی ایک تصویر بھی منظرعام پر نہیں آئی جبکہ دونوں نے تحفے لینے سے بھی انکار کردیاتھا۔
 

شیئر: