Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 ہلاک

کراچی ...کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ۔6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی میں منزل پٹرول پمپ کے قریب آٹو پارٹس فیکٹری میں واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا بوائلر میٹل ڈیپارٹمنٹ میں پھٹا جس سے آگ لگ گئی۔ فیکٹری میں دھواں پھیل گیا۔ ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی ۔بوائلر کے دھماکے سے 7 افراد بری طرح جھلس گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیاجہاں 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت شامل ہیں۔ ایک زخمی فہیم شدید زخمی ہے۔ اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اسپتال ذرائع نے بتایا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ان جسم کا بیشتر حصہ جھلس چکا تھا۔

شیئر: