Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان لانے کی کارروائی

اسلام آباد: افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانے کو باقاعدہ آگاہ کیے جانے کے بعد دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر خان کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا کے اعلیٰ پولیس افسر کی لاش اور سروس کارڈ ملنے سے متعلق تفصیلات پاکستانی سفارت خانے کو بتا دیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع دربابا میں مقامی افراد کو ملی تھی جس کے ساتھ مقتول کا سروس کارڈ بھی موجود تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو براستہ طورخم بارڈر پاکستان لایا جائے گا۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ افغان سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ بھی افغان حکام سے رابطے میں ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔
 

شیئر: