Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال:سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے حفاظتی مرکز کا قیام

کولکتہ۔۔۔مغربی بنگال حکومت ریاست میں سائبرجرائم سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل انسداد سائبر جرائم سینٹر قائم کرنے پر غو ر کر رہی ہے جس میں ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائیگا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق اس مرکز میں انٹرنیٹ (کمپیوٹر اور موبائل کی بنیاد پر) شکایات کو نمٹایا جائے گا۔ابتدائی طورپر مرکز نیو ٹاؤن میں قائم کیا جائیگا اور بعد میں اسے سالٹ لیک سٹی کے سیکٹر5 میں منتقل  کردیاجائیگا۔ مرکز کا نام ’’شکایت اور اس کے ازالے کا نظام‘‘ (سی جی آر ایم ایس ) رکھا گیا ہے۔واضح ہو کہ کولکتہ میں 16 نومبر کو سائبر سیکیورٹی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے سے2افراد ہلاک،3زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: