Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 24گھنٹے تک متواتر بارش کا سلسلہ تھم گیا

کویت(محمد عرفان شفیق)کویت میں 24 گھنٹوں سے ہونے والی متواتر بارش کا سلسلہ تھم چکا ۔ مسلسل بارش سے کئی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں تھیں جو مکمل نکاسی آب تک بند رہیں گی۔ وزارت داخلہ، پولیس، فوج کے دستے، شہر دفاع اور دیگر عملہ نکاسی آب میں گزشتہ روز سے متواتر مصروف ہے۔ کویت میں تعینات مختلف ممالک کے فوجی دستے خصوصا پاکستانی فوجی دستے بھی مصروف عمل ہیں۔ مسلسل بارش سے کویت ائیرپورٹ کا نظام بری طرح متاثرہواتھا۔ کویت آنے والی تمام پروازوں کا رخ ریاض، دمام اور منامہ کی جانب موڑ دیا گیا تھا جبکہ کویت سے جانے والی تمام پروازیں منسوخ یا موخر کر دی گئی تھیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بارش سے 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کویت کی حکومت نے مقیمین اور شہریوں کو بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
 

شیئر: