Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تَروپتی کومندر میں داخل ہونے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا، مظاہرین

ترواننت پورم۔۔۔کیرالہ کے سبریمالا مندر میں ہر عمر کی خواتین کے داخلے پر جاری تنازع کے درمیان جمعہ کو مندر کے دروازے کھل رہے ہیں۔ اس درمیان بھوماتا بریگیڈ کی کارکن تَروپتی دیسائی کوچی پہنچ گئیں۔تَروپتی دیسائی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آج مندر میں داخل ہونے کی کوشش کرینگی۔تَروپتی کی آمد کے موقع پرکوچی ایئر پورٹ کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جوخاتون کو مندر میں جانے سے روک رہے ہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ مندر میں داخل ہونے کیلئے تَروپتی کو ان کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔تَروپتی دیسائی نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور نے بھی انہیں مندر لے جانے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -یوگی کے وزیر نے اردلی سے اپنی چپل صاف کرائی؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: