Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان یو ٹرن والے بیان پر ڈٹ گئے

  اسلام آباد.. وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخلص قیادت ملک کے مفادات میں جب کہ کرپٹ قیادت اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لئے یوٹرن لیتی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں یوٹرن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جھوٹ کا سہارا لیکر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بے ایمانوں کا شیوہ ہے اسی طرح اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن کا آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں انپے سابق بیان پر تصدیق کی مہر ثبت کردی ۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو حالات کے مطابق جو یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر ہی نہیں۔

شیئر: