Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو دین کی سمجھ نہیں‘ عمران خان

اسلام آباد:  رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ کئی لوگ اسلام کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکے داروں کو دین کے فلسفے کی سمجھ ہی نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہستی تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کے دنوں میں، میں صرف نام کا مسلمان تھا، پھر ایک اسکالر نے مجھے دین کی جانب راغب کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کرنے کے بعد میری زندگی میں تبدیلی آئی اور میرے ایمان کے راستے میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ نے انسان کو مقصد کے لیے پیدا کیا ہے ، اللہ کے وجود پر یقین انسان کی زندگی بدل دیتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت العالمین کا خطاب دیا۔  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی۔ فلاحی ریاست وسائل سے نہیں، احساس سے بنتی ہے ۔ ریاست مدینہ کے 11 سالہ دور پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 3 جامعات میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم چیئرز بنائی جائیں گی۔ پاکستان عظیم ملک بنے گا لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے کردار کو بدلنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔  ہم نے خاکوں کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا۔  ہماری کوشش سے ہالینڈ نے پہلی دفعہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو رکوایا گیا۔ اظہار آزادی کے نام پر سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے ۔ ہم اس سلسلے میں کنونشن کی تیاری کریں گے ، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے دستخط کروائیں گے ۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  - -پاک، امریکہ عسکری تعلقات برقرار ہیں‘ پینٹاگون کی وضاحت

شیئر: