Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ : ڈیلی الاونس کی عدم ادائیگی پر ٹیم کی روانگی موخر

لاہور:ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہند جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی پر ٹیم کی روانگی میں تاخیر کا امکان ہے۔ ہاکی ٹیم ابتدائی پروگرام کے مطابق روانہ نہیں ہورہی ،ایک دو دن کی تاخیر سے ہند کے سفر پر روانہ ہو گی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے پاکستان ہا کی ٹیم کے چیف کوچ توقیر ڈار، کوچ دانش کلیم اور عرفان جونیئر کو بھی ویزے جاری کردئیے ہیں۔ 17کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ویزہ ایشو بروقت حل ہونے کے باوجود ابھی تک کھلاڑی ڈیلی الاونس سے محروم ہیں۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ایک ہزار روپے ڈیلی الاونس ملتا ہے جبکہ انٹرنیشنل میچز میں قومی کھلاڑیوں کو 150ڈالر ملتے ہیں۔ ہاکی کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے الاونسز بھی ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینیئر کے مطابق گرانٹ کی درخواست ابھی تک اسپورٹس بورڈ کی میزسے آگے نہیں بڑھ سکی۔اس کے باوجود ہم کوشاں ہیں کہ جلد ان کھلاڑیوں کو تمام ادائیگیاں کر دیں۔ صدر پی ایچ ایف نے جو وعدہ کر رکھا ہے وہ ضرور پورا کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: