Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان تشہیری مہم کا ہدف کیوں؟

جمعرات22نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
گزشتہ اکتوبر کے شروع میں سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے خلاف گھناﺅنی تشہیری مہم نے واضح کردیا کہ استنبول میں سعودی سفارتخانے میں خاشقجی کے قتل پر مملکت کے خلاف تشہیری مہم کے اصل مقاصد کیا ہیں۔ تشہیری مہم چلانے والے بنیادی طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت عظیم الشان اصلاحات کے منصوبے کو ناکام کرنے کے درپے ہیں۔
سعودی عوام شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت ملک کے ترقیاتی و اصلاحاتی پروگراموں پر تکیہ کئے ہوئے ہیں۔ ایسے وقت میں جبکہ سعودی عوام وژن 2030 کے منصوبوں کا پھل توڑنے لگے ہیں اور سعودی عرب تیل پر انحصار کے بجائے کثیر الوسائل ذرائع آمدن کی جانب بڑھنے لگا ہے اورسعودی مارکیٹ اپنے پیروں پر کھڑی ہونے لگی ہے نیز مملکت میں انتہا پسندانہ افکار کا تعاقب شدت سے کیا جانے لگا ہے، معاشرے کے اندر زندگی کی چمک دمک نظرآنے لگی ہے۔ ایسے عالم میں سعودی مشن کو ناکام بنانے کی غرض سے تشہیری مہم پوری قوت کیساتھ نہ صرف یہ کہ چلائی جارہی ہے بلکہ ہر روزاس میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہم چلانے والے چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اور خطے میں امن و استحکام کا سلسلہ ختم ہو۔ جنگوں اور تخریبی طوفانوں سے تباہ مشرق وسطیٰ کو علوم و معارف کا علاقہ بنانے کا مشن زندہ درگور کردیا جائے۔ دروغ بیانیوں اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے سعودی عرب اور اسکے قائد محمد بن سلمان کے خلاف تشہیری مہم روشنی کے اسی سفر کو تاریکیوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: