Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کرکٹ لیگ چیمپیئن شپ:فیصل آباد کنگزاورلاہوربادشاہ فائنل میں

 اسڑاک رینٹ اے کارکرکٹ چیمپیئن شپ ، شہباز خان ، نبیل عثمان، مبین حسن اور راشد عباسی کی نصف سنچریاں،ثقلین اصغرکی ہیٹ ٹرک
سید مسرت خلیل۔ جدہ
عسیرکرکٹ لیگ (اے سی ایل) کے زیراہتمام اسٹراک رینٹ اے کارکے تعاون سے پہلی ٹی-20کرکٹ چیمپیئن شپ میں فیصل آباد کنگزاورلاہوربادشاہ فائنل میں پہنچ گئے۔ شہباز خان نے 90 رنز، نبیل عثمان، مبین حسن اور راشد عباسی نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ثقلین اصغرنے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔جس میں ہیٹ ٹرک شامل تھی۔اے سی ایل گراونڈ پرفیصل آباد کنگزنے ہانکو کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد3رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 191رنزبنائے۔ نبیل عثمان نے 37گیندوں پر 2 چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 59رنز بنائے۔ سلیم احمد نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 25گیندوں پر 37رنزبنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ ابوذر اورانعام اللہ نے بالترتیب 23اور29رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ہانکو کی ٹیم نے وننگ ٹارگٹ تک رسائی کی بھر پور کوشش کی مگر 3رنز کی کمی سے ہدف حاصل نہ کرسکی۔ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے ۔ شہباز خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49گیندوں پر2 چھکوں اور12چوکوں کی مدد سے 90 رنز اسکور کیا۔ محمد ندیم نے 19گیندوں پر 30 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 4چوکے شامل تھے۔ عبدالباسط نے 43رنزدیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد کے نبیل عثمان کو59 رنزاور ایک قیمتی وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ محمد ا فضل (گرین اسٹار) اور طارق جٹ (اےکیو ایس پیپسی) نے میچ سپروائز کیا۔ام صبورگراونڈ پرلاہوربادشاہ نے نوکیا لوئنز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہوربادشاہ نے ٹاس جیت کرپہلے نوکیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نوکیا کے اوپنرمحمد زین انور پہلے ہی اوور میں صفر پر آوٹ ہوگئے۔ ذکاءاللہ اور بلال احمد بھی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ مبین حسن نے 34گیندوں پر 4چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے61رنزاور ملک اعجاز نے 34گیندوں پر 2چوکوں کی مدد 43رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا۔ وقار یونس 10اور ایکسٹراکے 10رنزنے اسکورمیں مفید اضافہ کیا۔ نوکیا کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 146رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ ثقلین اصغر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے30 رنز دیکر4وکٹیں حاصل کیں۔جس میں ایک ہیٹ ٹرک شامل تھی جو ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ اس کارکردگی پر ا نہیںمین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ جواب میں لاہور بادشاہ نے با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر14.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ راشد عباسی نے 43 گیندوں پر69 ندیم ملک نے 31 گیندوں 33 رنزکی اننگز کھیلی۔ خرم شہزاد (ینگ اسٹار) اور نصیر احمد (ینگ اسٹار) نے امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: