Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10لیگ: عامر یامین کی 4گیندوں پر 4وکٹیں

شارجہ:ٹی10 لیگ کے میچوں میںپراوین ٹامبے اور عامر یامین کی ہیٹ ٹرک نے بنگال ٹائیگرز اور سندھیزکو فتح دلادی جبکہ پنجابی لیجنڈز نے مراٹھا عریبینز کو ہرا دیا۔ عامر یامین نے4گیندوں پر4وکٹیں لیںجبکہ 2اوورز میں ٹی 10لیگ کی تاریخ کے پہلے میڈن اوور کے ساتھ صرف4رنز دیئے ۔ پراوین ٹامبے لیگ میں 5وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے ۔ شارجہ میں جاری لیگ کے دوران بنگال ٹائیگرز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 130رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز نے8اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 81 پررنز بنا لئے تھے لیکن اننگز کے 9ویں اوور میں عامر یامین نے مسلسل4کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ عامر یامین نے پہلی گیند پر 44رنز بنانے والے لینڈل سمنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا اور اگلی2 گیندوں پر روومین پاول اور روی بوپارہ کو آوٹ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ چوتھی گیند پر ہرڈس ولجوئن کو بھی کیچ کرا کے4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔واریئرز 7 وکٹوں کے نقصان پر 94رنز ہی بنا سکے ۔ بنگال ٹائیگرز نے 36رنز سے میچ جیت لیا۔عامر یامین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیرلہ کنگز اور سندھیز کے درمیان میچ میں ہندوستانی بولر پراوین ٹامبے اپنی ہیٹ ٹرک کے ذریعے سندھیز کو باآسانی فتح دلائی۔ انہوں نے میچ کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر کرس گیل کو آوٹ کرنے کے بعد چوتھی، پانچویں اور چھٹی گیند پر این مورگن، کیرون پولارڈ اور فیبیئن ایلن کوبولڈکر تے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: