Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف جیل جائینگے؟

اسلام آبا د.. پیپلزپا رٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نو از شریف نے پہلے ذرائع آمدن بتائے اب راہ فرار اختیا ر کر رہے ہیں ۔ ان کے بیا نا ت کے بعد ان کا بچنا مشکل ہے لگتا ہے ۔ العزیز یہ کیس میں نو از شریف کو جیل ہو جا ئیگی ۔ تبدیلی لا نا حکو مت کے بس کے بات نہیں ۔ لا ہو ر میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ کسی کے جیل جا نے پر خوش نہیں تاہم لگتا ہے العزیز یہ کیس میں نو از شریف کو جیل ہو جا ئیگی ۔ نو از شریف نے اسمبلی فلو ر پر اقبالی بیا ن دیا تھا ۔ عدالت میں کہا انہیں آرٹیکل 66کے تحت استثنا حاصل ہے ۔ اگر نواز شریف نے اسمبلی فلو ر پر جھو ٹ بو لا تھا تو عدالت میں بھی اپنے جھو ٹ پر قائم رہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نہ جا نے کو ن نو از شریف کو اسطرح کے مشورے دے رہا ہے ۔ بیا نات کے بعد ان کا بچنا مشکل ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمرا ن خان کے 100روزہ پلا ن کو شور شرابہ قرار دیا اور کہا کہ 100روز میں اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے پی ٹی آئی نے بو نگی ما ری ۔ کو ئی بھی حکو مت 100روز کے دوران اہداف حاصل نہیں کر سکتی ۔ 100روز میں اہد اف صرف صدارتی نظام حکو مت میں حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ امر یکہ میں چونکہ صدارتی نظام ہے اس لئے وہا ں اسطرح کی باتیں ہو تی ہیں ۔ تبدیلی کی باتوں میں کو ئی حقیقت نہیں ۔

شیئر: