Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی نوٹ 9 کا سنووائٹ ورژن متعارف‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی نوٹ 9 اسمارٹ فون کا نیا ورژن متعارف کرا دیا گیا ہے اور اسے فرسٹ سنووائٹ نام دیا گیا ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر تائیوان میں پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ وائٹ ایس پین بھی دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ڈسپلے ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 8 جی بی تک ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 12 میگاپکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 31 دسمبر سے قبل گیلیکسی نوٹ 9 خریدنے والے صارفین کو وائرلیس چارجر مفت دیا جائے گا۔فون کو آئندہ ماہ کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 998 ڈالر ہوگی۔
 

شیئر: