Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان کو دوسرے راونڈ میں جانے کیلئے سخت محنت درکار

  بھوبنیشور: پاکستان ہاکی ٹیم1982 کا  ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہند گئی تھی اب ایک بار پھر ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندمیں موجودہے۔ 14ویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 28نومبرسے ہند کے شہر بھوبنیشور میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ16دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منگل 27نومبر کو یہاں کالینگا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہوگی۔ 4 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو ٹورنامنٹ کی فیورٹ سمجھی جانے والی ٹیم جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔ اس میگا ایونٹ میں 16ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4پول میں رکھا گیا ہے۔ پول اے میں ارجنٹائن ، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس کی ٹیمیں ہیں جبکہ پو ل بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول سی میں بیلجیئم، ہند، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پول ڈی میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کو دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، موسیقار اے آر رحمان اور اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔پاکستان نے 1971، 1978، 1982اور 1994ءمیں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: