Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی پر بات ہوئی۔ علاوہ ازیں 100 روزہ پلان پر عمل درآمد رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاملے پر مزید مشاورت کی جائے گی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اصلاحاتی کمیٹی کام کر رہی ہے ۔

شیئر: