Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم سی سی :کراون اسٹیل کی 159رنز سے شاندار فتح

 اصداف ٹائیگر کو شکست، ہمایوں کی تباہ کن بولنگ، 7 وکٹیں حاصل کیں
سید مسرت خلیل جدہ
مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون سے ایس سی سی ٹی۔20چیلنج کپ میں حماد سعید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔کراون اسٹیل نے اصداف ٹائیگر کو 159رنز سے ہرادیا۔ کراون اسٹیل نے 3وکٹوں پر 244رنز بنائے۔ حماد سعید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔حماد نے 50گیندوں پر 12چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 154رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔خالد بھٹی نے 31رنز بنائے۔ جواب میں اصداف ٹائیگرصرف 85رنز بناسکی۔ وجیہ الدین 17 اور شعیب 19رنز نمایاں اسکورر تھے۔ حمادسعید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ د کھائی۔
مائی کیئر ہالہ نے العقیق کو68رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ زیب 29 اور شجاع 19 رنزکی مدد سے 167رنزبنائے۔ سجاد نے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں العقیق 17اوورز میں تمام وکٹوں پر98 رنز بناسکی۔ شجاع نے 3اور رفاقت نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پی آر سی سی نے شائنگ اسٹارز کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ شائنگ اسٹارز نے نبیل 47 اورارسلان 17کی مدد سے123رنز بنائے۔ راشد نے4 اور جنید نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پی آرسی سی نے مطلوبہ ہدف سخت مقابلے کے بعد ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ذیشان نے 32اور اجمل نے 17رنز بنائے۔جہانگیر اور اشفاق نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ پاک کشمیر نے ایم بی سی کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ ایم بی سی نے 136 رنز کا ہدف دیا۔ جس میں فرحت 30کاشف کے 24رنز شامل تھے۔ حسنین نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاک کشمیر نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اسرار نے 46اور جہانگیر نے 22 رنز بنائے۔سا ہیوال کرکٹ کلب نے بن لادن کو با آسانی 166رنز سے ہرادیا۔ سا ہیوال الیون نے 233رنز بنائے۔ زبیر 57 رنز جبکہ ہمایوں 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سفیر اور تو فیق نے 3،3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سعودی بن لادن صرف 9 میں 67رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ہمایوں نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: