ماسکو۔۔۔کویت اور جمہوریہ بیلا روس نے جمعرات کو شہری امور میں قانونی اور عدالتی تعاون نیز قانونی معاونت کے تبادلے کے2معاہدے کرلئے۔ کویت کے معاون سیکریٹری برائے قانونی امور زکریا انصاری نے بتایا کہ انصاف اور خارجہ کی وزارتوں کے عہدیداروں نے بیلا روس کی وزارت انصاف کے عہدیداروں کے ساتھ دو روزہ مذاکرات مکمل کرلئے۔